• news

سرگودھا :ہائوسنگ سکیم کیس، اسلم نوید، ساتھی ملزموں کا مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ

 سرگودھا (نامہ نگار) سرگودھا میں گرفتار مسلم لیگ ن سٹی سینئر نائب صدر ملک اسلم نوید اور ان کے ساتھی ملزمان کو ہاوسنگ سکیم کیس میں عدالت نے مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ  پر تیسری مرتبہ اینٹی کرپشن پولیس کے حوالہ کردیا جس پر ملزم کو دوبارہ 16 نومبرعدالت پیش کیا جائے گا۔ ہائوسنگ سکیم پر درج مقدمہ میں بتایا گیا ملک اسلم نوید نے چھ سات سال قبل خیابان نوید کے نام سے پرائیوٹ ہاوسنگ سکیم بنائی جس کے نقشہ کی منظوری اور رجسٹریشن بارے تنازعہ ہے۔جس کا مقدمہ درج کر اینٹی کرپشن تاحال پولیس مصروف تفتیش ہے۔

ای پیپر-دی نیشن