• news

سیالکوٹ: اوباش کی خاتون  قصور میں 2 لڑکیوں سے زیادتی

سیالکوٹ، قصور (نامہ نگار، نمائندہ نوائے وقت) کشمیر روڈ پر نشہ میں دھت اوباش نے ساتھی کی مدد سے شادی شدہ خاتون سے زیادتی کر ڈالی۔ خالد محمود کی بیوی شہزادی وزیر آباد سے واپس سیالکوٹ لاری اڈہ پر پہنچنے کے بعد اپنے گھر جا رہی تھی کہ دو افراد پیچھے لگ گئے اور اسلحہ تان لیا۔ شہزادی کا کہنا ہے کہ ایک ملزم رانا یوسف نشہ میں دھت تھا نے زیادتی کر ڈالی۔ دوسرا اسلحہ تان کر پاس کھڑا رہا۔ پولیس نے شہزادی کی رپورٹ پر رانا یوسف کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ علاوہ ازیں قصور اور نواح میں ایک شادی شدہ خاتون سمیت دو لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ نواحی علاقہ رام تھمن میں وسیم نے اپنی منگیتر زینب بی بی کو اپنے گھر نکاح کرنے کے بہانے بلایا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ نواحی گاؤں قطبہ میں وزیر مسیح کی بیوہ مختاراں بی بی گھر اکیلی تھی کہ پرویز مسیح نے ورغلا کر اپنی ہوس کا نشانہ بنا دیا۔

ای پیپر-دی نیشن