• news

نااہل حکومت کا مسلط رہنا نقصان دہ‘ اگلا جلسہ سلیکٹڈ کے خلاف ریفرنڈم ہوگا: رانا ثناء اللہ

لاہور/ ملتان (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں چار ماہ پہلے پی ٹی آئی نہیں تھی مسلم لیگ ن کے لوگوں کو پی ٹی آئی میں شامل کیا گیا یہ قبل از انتخاب دھاندلی ہے پی ڈی ایم الیکشن لڑتی تو نتائج متاثر کر سکتی تھی۔ موجودہ حکومت نااہل اور نالائق ہے۔ ہم نے جمہوری اور آئینی جدوجہد کا راستہ اختیار کیا لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ اگلا جلسہ سلیکٹڈ حکومت کے خلاف ریفرنڈم ہوگا نااہل حکومت کا مسلط رہنا ملک کیلئے نقصان دہ ہے ملک میں جلد شفاف الیکشن ہونے چاہئیں پی ڈی ایم کی جدوجہد کو جاری رکھا جائے گا۔ پی ڈی ایم کا مقصد فری اینڈ فیئر الیکشن کار انعقاد ہے ملتان میں پی ڈی ایم کا جلسہ کامیاب بنائیں گے۔ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں ملک میں جمہوریت کی بحالی چاہتے ہیں۔ملتان میں پی ڈی ایم کا جلسہ کامیاب بنائیں گے۔ تحریک عدم اعتماد‘ استعفوں کا فیصلہ پی ڈی ایم قیادت کرے گی۔ گلگت بلتستان الیکشن کے حوالے سے خدشات ہیں فری الیکشن کا درجہ نہیں دے سکتے۔ امید ہے کہ حکومت جلسہ میں رکاوٹ نہیں پیدا کرے گی۔

ای پیپر-دی نیشن