اداکار شمعون عباسی پی ٹی آئی میں شامل
کراچی (نیٹ نیوز) اداکار شمعون عباسی نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے اور پاکستان شوبز انڈسٹری کی بحالی کے لیے نئی پالیسیاں بنانے کا عزم کیا ہے۔ شمعون عباسی نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پاکستان تحریک انصاف کو بطور سیاستدان جوائن نہیں کیا بلکہ میں نے میڈیا انڈسٹری کو مزید ترقی دینے اور اس کی بحالی کے لیے جوائن کیا ہے۔ شوبز انڈسٹری کے حوالے سے ہم نے کچھ نئی پالیسیاں بنائیں اور انہیں حکومت کو بھیجا جنہیں حکومت نے قبول کرلیا اور ان پر عمل درآمد بھی شروع کردیا ہے۔ شمعون عباسی نے وزیراعظم عمران خان کا انہیں سپورٹ کرنے کے لیے شکریہ ادا کیا۔