• news

سرکاری محکموںمیں نابینا افراد کی خصوصی کوٹے پربھرتی کی اجازت 

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) سرکاری محکموں میں نابینا افراد کی خصوصی کوٹے پر بھرتی کی اجازت دیدی گئی۔کابینہ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ نے باضابطہ اجازت دی۔
 ذرائع کے مطابق نابینا افراد کی88 نشستوں پر بھرتیاں کی جائیں گی۔حکومت کی ترجیحات میںشامل ہے کہ ملک سے بے روزگاری ختم کرکے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو نوکریاں دیکر معاشرے کا فعال فرد بنایا جاسکے۔

ای پیپر-دی نیشن