• news

ہنگامہ آرائی کیس: ایاز صادق سلمان رفیق ملک وحید، رانا احسان کی کل تک عبوری ضمانت

لاہور ( اپنے نامہ نگار سے) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 2018 میں نواز شریف کے استقبال کے لیے ریلی نکالتے ہوئے ہنگامہ آرائی کے کیس میںچار لیگی رہنمائوں کی کل16نومبر تک عبوری ضمانت منظور کر لی ۔
 انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر تین کے جج اعجاز احمد بٹر نے درخواستوں پر سماعت کی۔ مسلم لیگ (ن)کے رہنما سردار ایاز صادق ،خواجہ سلمان رفیق، ملک محمد وحید اور رانا احسان انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میںپیش ہوئے۔ عدالت نے چاروں کی16نومبر تک عبوری ضمانتیں منظور کرتے ہوئے تھانہ شمالی چھائونی پولیس سے ریکارڈطلب کر لیا۔

ای پیپر-دی نیشن