پانچویں قومی کانفرنس برائے انسداد منشیات 20 نومبر کو ہو گی
لاہور( این این آئی )پانچویں قومی کانفرنس برائے انسداد منشیات 20 نومبر کو کوئٹہ میں منعقد ہو گی ۔مرکزی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرکزی صدر سول سوسائٹی پاکستان ڈاکٹر ظفر اقبال میاں اور ڈاکٹر محمد افضل میونے کہا کہ منشیات ہمارے معاشرے کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے ،خاص طور پر نوجوان نسل اس لعنت میں مبتلا ہو کر اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں ، منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان کو روکنے کیلئے ہمیں سب کو پاکستانی اداروں کے ساتھ ملکر کام کرنا ہو گا ۔