ساہیوال: دوہرے قتل کے ملزم کو سزائے موت ، عمر قید کا حکم
ساہیوال( نمائندہ نوائے وقت) ایڈیشنل سیشن جج ماڈل کورٹ نمبر2ساہیوال رائے محمد خاں نے میاں بیوی کے دوہرے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے زمیندار نزاکت علی ساہی کو سزائے موت اور عمر قید سخت کے علاوہ41لاکھ روپے ہر جانہ کی سزا کا حکم سنایا۔
ہر جانہ کی رقم بطور معاوضہ مقتولہ کے ورثاء کو ملے گی۔استغاثہ کے مطابق 12مئی2019کو چک60-61۔جی۔ڈی میں جائیداد پر قبضہ کی خاطر میاں بیوی انور بی بی اور اسکے خاوند محمد حنیف کو پسٹل سے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا ۔پولیس بہادر شاہ نے نزاکت علی اور اس کے رشتہ داروں صداقت،لیاقت اور عورت شہناز بی بی کے خلاف 302اور34 ت پ مقدمہ درج کیا تھا۔عدالت نے تین ملزموں صداقت، لیاقت اور شہناز بی بی کو شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا۔