احتیاط نہ کرنے سے کرونا کیسز پھر سے بڑھنا شروع ہوگئے: مرتضیٰ وہاب
کراچی(آئی این پی ) ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ سردی کی شدت میں اضافے کیساتھ ہی کورونا کیسز بڑھنا شروع ہوگئے، یہ تاثر غلط ہے کہ ہمارے یہاں کورونا ختم ہوگیا ہے۔ کورونا وائرس کیسز کی شرح میں اضافہ سے متعلق ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی کورونا کوورنا کیسز کی شرح ساڑھے سات فیصد تک پہنچ چکی ہے، کورونا کی پہلی لہر میں احتیاط کے پیش نظر یہ شرح صرف ڈیڑھ دو فیصد تھی، کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے پہلے کی طرح احتیاط کرنا ہوگی۔ مرتضی وہاب نے کہا کہ شہری ماسک کے استعمال پر ہر صورت عملدرآمد کریں، گھر سے باہر نکلنے کی صورت میں اپنے منہ اور ناک کو ماسک یا کسی کپڑے سے ضرور ڈھانپیں۔