گلگت بلتستان میں بدترین شکست سے پی ڈی ایم کا بوریا بستر گول ہو گیا: اسد عمر
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی بلوچستان کے بعد گلگت بلتستان کے لیے تاریخ ساز ترقیاتی پروگرام پر کام ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسد عمر نے اعلان کیا کہ الیکشن کے بعد پی ٹی آئی منتخب جی بی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔ انہوں نے ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ لکھا کہ بلے پہ ٹھپہ۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق اسد عمر نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ نوجوان رضاکاروں کی ضرورت ہے۔ گلگت بلتستان میں بدترین شکست کے بعد پی ڈی ایم کا بوریا بستر گول ہو گیا۔ پی ڈی ایم کا بیانیہ دفنانے کیلئے رضاکار درکار ہیں۔