رومانیہ میں آتشزدگی سے جانی نقصان پر پاکستان کا اظہار افسوس
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان نے رومانیہ میں کووڈ۔19 کے متاثرین کی پناہ گاہ میں آتشزدگی سے ہونے والے جانی نقصان پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے ایک ٹویٹ کے ذریعہ پاکستان کی حکومت اور عوام کی طرف سے رومانیہ اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اس سانحہ پر تعزیت کی ہے۔