پی ڈی ایم کا بیانیہ پٹ گیا‘ عوام نے ووٹ کو عزت دیدی: وفاقی وزراء
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزراء نے گلگت بلتستان الیکشن میں نتائج پر ردعمل میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا بیانیہ پٹ گیا۔ وفاقی مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے ٹویٹ میں کہا کہ 5 سال گلگت بلتستان میں حکمرانی کے بعد باپ بیٹی کی مودی بیانیے کے ساتھ انٹری‘ عوام نے ووٹ کو عزت دیدی۔ ملک اور پاک فوج کے خلاف لابی بری طرح پٹ گئی۔ معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ ووٹ کو عزت مل گئی۔ بلاول بھٹو کو لاڑکانہ کا راستہ اور پی ڈی ایم کو سبق حاصل ہو گیا۔ کپتان کا ساتھ دینے پر گلگت بلتستان کا شکریہ‘ کامیابی علی امین گنڈا پور کی بھرپور محنت کا ثمر ہے۔ مراد سعید‘ سیف اﷲ نیازی اور ارشد داد نے بھرپور کام کیا۔ حماد اظہر نے کہا کہ جی بی میں بچہ پارٹی کو شکست ہو گئی۔ بیشتر حلقوں میں مسلم لیگ ن رنراپ کے طور پر بھی نظر نہیں آئی۔ مراد سعید نے کہا شکریہ گلگت بلتستان۔