• news

مشکل موسمی حالات میں ووٹنگ، عوام کو سلام، خواتین کی شرکت خوش آئند: مریم نواز

لاہور(نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے گلگت بلتستان الیکشن کمشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ووٹ ڈالنے اور ووٹوں کی گنتی کا عمل شفاف بنائے۔ خواتین کو الیکشن میں بھرپور حصہ لینے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں خواتین کی بھرپور شمولیت خوش آئندہ ہے۔ مشکل موسمی حالات میں ووٹ ڈالنے پر جی بی کے عوام کو سلام پیش کرتی ہوں۔

ای پیپر-دی نیشن