قصور: سرکاری اراضی پر قبضہ کا الزام‘ سابق لیگی ایم پی اے احسن رضا گرفتار
قصور (نمائندہ نوائے وقت) غیر قانونی کالونی بنانے کے الزام میں مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری احسن رضا خاں کو پولیس نے گرفتار کر لیا گیا۔ تصدیق انکے بھتیجے فیصل رضا نے فیس بک اکاؤنٹ پر کی۔ گزشتہ روز احسن رضا کے خلاف ڈپٹی کمشنر قصور کی ہدایت پر غیرقانونی کالونی اور سرکاری اراضی پر قبضہ کی ایف آئی آر درج ہوئی تھی۔ پولیس اور اینٹی کرپشن نے گزشتہ رات لیگی رہنما کے گھر ریڈ بھی کیا تھا لیکن وہ گرفتار نہ ہو سکے تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر چونیاں کی تفصیلی رپورٹ پر اینٹی کرپشن اور ڈپٹی کمشنر آفس نے مکمل حقائق اکھٹے کرنے کے بعد مقدمہ کا اندراج کروایا ہے۔