• news

برفباری، سردی اور بارش کے باوجود ووٹرز کی طویل قطاریں

نگر (نوائے وقت رپورٹ) گلگت بلتستان کے الیکشن میں نگر کے علاقے میں 98 سالہ بزرگ نے سخت موسم کو ہرا دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق 98 سالہ شعبان علی خود چل کر پولنگ سٹیشن آئے اور ووٹ ڈالا۔ 80 سالہ معذور بزرگ نے ووٹ کی اہمیت ثابت کی اور ووٹ ڈالنے وہیل چیئر پر آئے۔ ایک معذور خاتون بھی ووٹ ڈالنے وہیل چیئر پر آئیں اور ایک معذور گود میں آیا اور اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ ووٹرز نے کہا کہ ووٹ پڑے گا تو ملک آگے بڑھے گا۔ حقوق کا حصول ووٹ سے ہی ممکن ہے۔23نشستوں پر حق رائے دہی اسعمال کرنے والوں کی سردی، برفباری اور بارش کے دوران پولنگ سٹیشنز کے سامنے طویل قطاریں لگی رہیں،الیکشن کے دن موسم بے ایمان ہو گیا،دیامر کی وادی تانگیر نے سفید برف کی چادر اوڑھ لی،ووٹر چپلی کباب کھاتے رہے اور گرما گرم کبابوں سے برفباری کا مزہ دوبالا کیا۔

ای پیپر-دی نیشن