• news

فلسطینیوں کی امداد بحال، پی ایل او کو امریکہ میں دفاتر کھولنے کی اجازت دینگے: نو منتخب نائب صدر کلا ہیرس

واشنگٹن(این این آئی )امریکی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والی نائب ڈیموکریٹک جو بائیڈن کملا ہیرس نے کہاہے کہ ڈیموکریٹک انتظامیہ فلسطینیوں کے ساتھ تعلقات کو بحال کرے گی اور ایک بار پھر واشنگٹن میں فلسطین لبریشن آرگنائزیشن مشن کا صدر دفتر کھولا جائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میںانہوں نے مزید کہا کہ بائیڈن انتظامیہ فلسطینیوں کو معاشی اور انسانی امداد کی بحالی، غزہ میں انسانی بحرانکے ازالے اور مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں امریکی قونصل خانے کو دوبارہ کھولنے کے لیے فوری اقدامات کرے گی۔ہریس کا کہنا تھا کہ وہ یکطرفہ اسرائیلی اقدامات کی مخالفت کرتے ہیں۔ نئی امریکی انتظامیہ دو ریاستی حل کی حمایت کے لیے اقدامات کرے گی۔ادھراسرائیلی حکومت نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں یہودی آباد کاری کے بڑے اور وسیع منصوبوںپر عمل درآمد کا فیصلہ کیا ہے تاکہ نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن کے اقتدار سنبھالنے سیقبل زیادہ سے زیادہ یہودی کی جاسکے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی حکومت کو خدشہ ہے کہ جوبائیڈن کے اقتدار میں آنے کے بعد فلسطین میںیہودی بستیوں کی تعمیر اور توسیع کے حوالے سے امریکی پالیسی تبدیل ہوجائے گی اور اس کے بعد صہیونی ریاست پر امریکی دبائو آسکتا ہے۔صیہونی اخبار کے مطابق اسرائیلی حکومت نے جوبائیڈن کی حلف برداری سے قبل فلسطینی علاقوں میں زیادہ سے زیادہ یہودی آباد کاری اور توسیع پسندی پرعمل درآمد شروع کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن