• news

کرونا  ویکسین تیار، اگلے سرما تک زندگی معمول پر آنے کا امکان

جرمنی (نوائے وقت رپورٹ) کرونا ویکسین تیار کرنے والی جرمن دوا ساز کمپنی بائیون ٹیک کے ترک نژاد جرمن بانی اور سائنسدان اوغور شاہین نے کہا ہے کہ کرونا ویکیسن تیار ہوگئی اور زندگی اگلے موسمِ سرما تک معمول پر آجائے گی۔ گزشتہ دنوں امریکی دوا ساز ادارے فائزر نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کی تیارکی گئی کرونا وائرس کی ویکسین 90 فیصد تک مؤثر ہے۔ یہ ویکسین فائزر نے جرمن دواساز ادارے بائیون ٹیک کے ساتھ مشترکہ طور پر تیار کی ہے۔ بیماری کے خلاف ویکسین کا مؤثر استعمال 2021 کے موسم گرما سے شروع ہوگا اور ویکسین کے بعد لوگوں کے درمیان وائرس کی منتقلی کا خطرہ کم ہوجائے گا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا ویکیسن کے 90 فیصد سے زیادہ ٹرائل کامیاب رہے ہیں، اس ویکسین کو 6 ملکوں میں 43 ہزار افراد پر آزمایا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن