• news

جہانگیر ترین، علی ترین، شہباز شریف حمزہ، سلمان کیخلاف فراڈ، دھوکہ دہی کے مقدمات

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ایف آئی اے کی جانب سے چینی سکینڈل اور منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات جاری ہیں۔ ایف آئی اے نے جہانگر خان ترین‘ ان کے بیٹے علی ترین‘ اپوزیشن لیڈر شہبازشریف‘ حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں۔ مقدمات میں دھوکہ دہی‘ فراڈ‘ منی لانڈرنگ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ جہانگیر ترین اور بیٹے کے خلاف 4 ارب 35 کروڑ کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔ ملزمان کے خلاف چینی سکینڈل اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات چل رہی ہیں۔ شہبازشریف اپوزیشن لیڈر اور ان کی فیملی کے خلاف 25 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن