• news

بڑے برج الٹ گئے، 2 سابق وزراء اعلی حفیظ الرحمان مہدی شاہ کو بھی شکست

گلگت (نوائے وقت رپورٹ) گلگت بلتستان کے الیکشن میں بڑے بڑے برج الٹ گئے۔ کئی اہم سیاسی شخصیات کو ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ گلگت بلتستان کے حلقہ 9 سکردو 3 سے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق سپیکر قانون ساز اسمبلی شکست کھا گئے۔ آزاد امیدوار وزیر محمد سلیم 6 ہزار 865 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے۔ تحریک انصاف کے فدا محمد ناشاد جی بی قانون ساز اسمبلی کے سپیکر ہیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنما سابق وزیراعلیٰ سید مہدی شاہ کو بھی ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ جی بی اے 7 سکردو سے ان کے مدمقابل پی ٹی آئی امیدوار راجہ ذکریا کامیاب ہو گئے۔ آخری اطلاعات آنے تک مسلم لیگ ن کے سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان کو بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن