• news

نبی کریم ﷺ سے محبت ایمان  کا تقاضہ ہے:شکیل عطا اللہ ورک 

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی ) مسلم لیگ ق پنجاب کے نائب صدر چوہدری شکیل عطا اللہ ورک نے کہا ہے کہ نبی کریم ﷺ سے محبت ایمان کا تقاضہ ہے آپ کی سیرت پر عمل کر کے ہم دین و دنیا میں سرخرو ہو سکتے ہے حکومت کی طرف سے سیرت النبی کے بارے میں ہفتہ منانے کا اعلان قابل تحسین ہے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شکیل عطا اللہ ورک نے کہا کہ پنجاب حکومت فوری طور پر سرکاری نوکریوں پر پابندی ختم کرے تاکہ لوگوں کو نوکریاں مل سکے انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا ریورس گیئر لگ چکا ہے چینی اور آٹا سستے داموں وافر مقدار میں موجود ہے اپوزیشن کا مہنگائی کا رونا بھی بند ہو چکا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن