• news

بہاولپور کے کسان وفد کی سیکرٹری  کسان بورڈ حنیف گجر سے ملاقات

لاہور (پ ر) بہاولپور کے کسانوں کی کثیر تعداد نے پاکستان کسان موومنٹ کے سیکرٹری جنرل حنیف گجر سے ملاقات کی۔ کسانوں نے حنیف گجر کو بتایا کہ کسانوں کے احتجاج کے باوجود بہاولپور کی ضلعی انتظامیہ غیرقانونی پر چیزنگ سینٹرز کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہی۔ ضلعی انتظامیہ شوگر کین مافیا کو تحفظ فراہم کر رہی ہے۔ نئے قانون کے تحت کین کمشنر پنجاب سے گنے کی خرید کے لئے اجازت نامہ حاصل کرنے کے لئے حکومت کے خزانہ میں 2 کروڑ روپے جمع کرانے کی شرط عائد کی گئی ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب‘ چیف سیکرٹری پنجاب اور کین کمشنر پنجاب سے اپیل کی ہے کہ ان مڈل مینوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن