• news

 اہلبیت اطہار کی محبت جزو  ایمان ہے : افتخار حسین جالندھری

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)ممتاز مذہبی سکالر و بین المذاہب ہم آہنگی اینڈ امن سوسائٹی پنجاب کے صدر میاں افتخار حسین جالندھری نے کہاکہ  اہلبیت اطہار کی محبت جزو ایمان ہے نبی کریم ﷺ کے مقدس گھرانے نے پورے عالم کو دین سکھایا ،بنی نوع انسان کی رہنمائی کی جن کے نقش قدم پر چل کر ہم دنیا و آخرت کی بھلائیاں اور کامیابیاں حاصل کرسکتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں منعقدہ عظمت اہلبیت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، میاں افتخار حسین جالندھری نے کہا کہ واقعہ کر بلاء ظلم و جبر کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن