• news

افغان حکام نے آپریشن میں مارے گئے 70طالبان کمانڈرز کی فہرست جاری کردی

کابل (نیٹ نیوز)افغان وزارت داخلہ نے70طالبان کمانڈرز کی فہرست جاری کی ہے جوافغان فورسزکے آپریشن کے دوران ہلمند او ر قندھار میں ہلاک ہو گئے تھے، آپریشن ایک ماہ قبل طالبان کے ایک گروپ کی جانب سے کئے جانے والے حملوں کے جواب میں شروع کیا گیا تھا۔ افغان وزارت داخلہ کے مطابق 20کمانڈروں کو ہلمند کے مختلف علاقوں میں مارا گیا یہ کمانڈرز 45سے 100ارکان پر مشتمل افراد کے گروپوں کی قیادت کرتے تھے۔آپریشن ایک ماہ قبل طالبان کے ایک گروپ کی جانب سے کئے جانے والے حملوں کے جواب میں شروع کیا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن