قصور: سرکاری ملازمت پر بھی کوٹہ سسٹم تبدیل نہ ہو سکا
قصور (نمائندہ نوائے وقت)سرکاری ملازمت پر بھی کوٹہ سسٹم تبدیل نہ ہو سکا درجہ چہارم کی سیٹوں پر پی ٹی آئی کے ایم پی اے کوٹہ دے دیا گیا۔محکمہ صحت اور تعلیم میں درجہ چہارم کے لئی خالی آسامیوں کوپرکرنے کے لیے محکمہ صحت اور تعلیم کی طرف سے اخبارات میں اشتہار شائع کئے گئے جس پر ہزاروں بے روزگار نوجوانوں اور بیوہ خواتین نے درخواست دی کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں میرٹ پر نوکریاں ملیں گی مگر انٹرویو کی تاریخ قریب آتے ہی سابقہ ادوارِ حکومت کی طرح ایک طرف ٹاؤٹ میدان میں آگئے تو دوسری طرف متعلقہ محکموں کے افسران نے درخواست گزاروں کو صاف صاف کہہ دیا کہ درجہ چہارم کی سیٹوں پر کوٹہ مقرر کر دیا گیا پی ٹی آئی کے ایم ہی اے سے رابطہ کریں نوکریاں انہی سے ہی ملیں گی۔