• news

مزدوروں کی تنخواہوں کا تعین مہنگائی کے لحاظ سے کیا جائے:خورشید احمد

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی )مرکزی جنرل سیکرٹری پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک سینٹرل لیبر یونین خورشید احمد خان نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی بے حسی کی انتہا ہوچکی ہے مزدوروں کی تنخواہوں کا تعین مہنگائی کے لحاظ سے کیا جائے لیسکو کے ڈیڑھ لاکھ مزدور دن رات مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں انہوں نے کہا کہ چھوٹے ملازمین اور مزدوروں کی تنخواہ ہر ماہ کے پہلے عشرے میں ہی ختم ہو جاتی ہے ہم نے 30 سال قبل واپڈا میں پرائیویٹ کمپنیوں کی آمد کی مخالفت کی تھی مگر چند لوگوں کے لالچ نے نہ صرف واپڈا کا نقصان کیا بلکہ عوام کے لیے بھی بجلی کا استعمال دشوار بنا دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں زونل چیئرمین واپڈا ہائیڈروالیکٹرک سینٹرل لیبر یونین رانا محمد شفیق کی زیر صدارت ہونے والے لیسکو کے مزدوروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن