شیخوپورہ پولیس نے ایک ماہ کے دوران 9ڈکیت گینگ سمیت 39ملزم پکڑ لئے
لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی کی ہدایت پر صوبہ بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے اور خاص طور پر اشتہاری ملزمان، ناجائز اسلحہ، منشیات فروشوں اور پتنگ فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائی گئی ہے۔گزشتہ ایک ماہ کے دوران شیخوپورہ پولیس نے ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر شیخوپورہ غلام مبشر میکن کی سربراہی میں9 خطرناک ڈکیت گینگ کے39 ملزمان کو گرفتار کرنے کیساتھ ساتھ 16مقدمات ٹریس کیے۔ملزمان کے قبضہ سے نقدی رقم 18لاکھ 30ہزار روپے،14قیمتی موبائل فونز،8 عدد موٹرسائیکل، اور جدید نوعیت کا اسلحہ برآمدکیا گیا۔ مجرمان اشتہاریوں کے خلاف چلائی گئی خصوصی مہم کے نتیجہ میں اے کیٹگری کے50اشتہاری مجرمان اور بی کیٹگری کے 154مجرمان اشتہار یوں کو گرفتار کرکیا۔ 3ٹاپ ٹین کے مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی ہے۔ 660ملزمان کو گرفتار کرکے 102عد د کلاشنکوف 396,عد دپسٹل،30 بور 74,عدد رائفلز 71,ِعدد بندوق, ریوالور10عدد اور 5849سے زائد کار توس اورگولیاں برآمد کرکے ان کیخلاف 660مقدمات درج رجسٹر کیے گئے۔ منشیات فروشی کے ذریعے نوجوان نسل میں موت بانٹنے والوں کے خلاف ضلع بھر میں بلاامتیاز کاروائیاں جاری رہیں جس کے نتیجے میں 170منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 165مقدمات درج رجسٹرکیے گئے اور 310گرام افیون، 151986گرام چرس،55گرام ہیروین، 18گرام آئس، 3376 لیٹرشراب، اور2عدد چالو شراب کی بھٹیاں برآمد کرلی گئی۔