پی ڈی ایم جتنے جلسے کر لے حکومت دبائو میں نہیں آئے گی: پرویز خٹک
نوشہرہ (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع پرویز خٹک نے حکیم آباد لیبر ہال میں مزدوروں سے خطاب میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا بیانیہ پوری قوم پر واضح ہوچکا ہے۔ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے نوازشریف کا بیانیہ خود مسترد کیا۔ نوازشریف اور مریم نواز کے بیانیے میں اختلاف پیدا ہوچکا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کرپشن پر اپوزیشن سے کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ پی ڈی ایم جتنے چاہے جلسے جلوس کرلے حکومت دبائو میں نہیں آئے گی۔