نواب شاہ میں لاپتہ ہونے والی 13 سالہ لڑکی کی نعش کھیت سے مل گئی
نواب شاہ (این این آئی) نواب شاہ سے گزشتہ روز لاپتہ ہونے والی 13 سالہ لڑکی کی نعش کھیت سے مل گئی ہے۔ پولیس کے مطابق گائوں میر حسن رند سے گزشتہ روز 13 سالہ نمرہ لاپتہ ہوئی تھی۔ پولیس کے مطابق 13 سالہ نمرہ کی نعش مکھی گوٹھ کے قریب جھاڑیوں سے ملی ہے جسے پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ لڑکی کے والدین کے مطابق ان کی کسی سے بھی کوئی دشمنی نہیں ہے۔