شیخوپورہ: تحریک لبیک کے 17 کارکنوں پر 3 ایم بی او کے تحت مقدمہ درج، 30 روز کیلئے جیل منتقل
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے تمام تر ہتھکنڈوں کے باوجود تحریک لبیک کے رہنما اور کارکن راولپنڈی پہنچ گئے۔ تاہم پولیس نے 17 کے قریب کارکنان کو3 ایم پی او کے تحت مقدمہ درج کر کے 30 روز کیلئے جیل بھجوادیا ہے مگر اس اقدام کے باوجود تحریک لبیک کا قافلہ روالپنڈی پہنچنے میں کامیاب ہوگیا۔ واضح رہے کہ ڈی پی او شیخوپورہ کی طرف سے تحریک لبیک کے قافلوں کو راولپنڈی جانے سے روکنے کیلئے تمام ایس ایچ اوز کو خصوصی ٹاسک دیا تھا۔ جس میں وہ خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ کر سکے اور تحریک لبیک کے کارکنان راولپنڈی پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔