ایتھوپیا سے ایریٹریا کے دارالحکومت پر راکٹ حملے
ادیس ابابا(نیٹ نیوز)افریقی ملک ایتھوپیا کے شورش زدہ علاقے تیگرائے سے متعدد راکٹ فائر کرتے ہوئے ہمسایہ ملک ایریٹیریا کے دارالحکومت کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ سفارتکاروں کے مطابق ایتھوپیا کے اندر علیحدگی پسندوں اور حکومتی فورسز کے درمیان مسلح تنازعہ سرحدوں سے باہر پھیل گیا ہے۔ تین سفارتکاروں کے مطابق گزشتہ شام دو راکٹوں کے ذریعے دارالحکومت اسمارا کے ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا گیا۔ تیگرائے کے علیحدگی پسندوں نے الزام عائد کیا ہے کہ ایریٹیریا کی حکومت ایتھوپیا کو ان کے خلاف مدد فراہم کر رہی ہے۔