• news

 قتل کا ملزم مسقط سے گرفتار انٹرپول نے ملتان بھجوا دیا

ملتان ( کرائم رپورٹر )  قتل کا ملزم مسقط سے انٹرپول نے گرفتار کر کے پاکستان بھجوا دیا جسے ایئر پورٹ پر ایف آئی اے نے حراست میں لے لیا۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز قتل کے مقدمہ میں اشتہاری ملزم فیصل آباد کے رہائشی سجاد احمد جو کہ مسقط میں مقیم تھا کو انٹر پول کے ذریعے گرفتار کرلیا گیا،ملزم کو انٹر پول نے نجی ایئر لائن میں سوار کرکے پاکستان بھجوادیا گیا جسے ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے ایف آئی اے اپنی تحویل میں لینے کے بعد سرکل آفس منتقل کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن