• news

 جمشید دستی کے بھانجوں اور بھائی کی  مبینہ فائرنگ سے طالب علم زخمی

مظفرگڑھ(نامہ نگار)سابقہ رنجش کی بنیاد پر سابق رکن قومی اسمبلی جمشید احمد دستی کے بھانجوں اور بھائی کی مبینہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک طالب علم شدید زخمی ہوگیا جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن کی حدود خواجہ فرید کالونی میں طالبعلم صداقت حسین کو جمشید دستی کے بھانجوں ابراہیم،شان، اسماعیل اور بھائی ممتاز دستی نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا،واقعے کے بعد ڈی ایس پی سٹی اور ایس ایچ او سول لائن موقع پر پہنچ گئے،پولیس کے مطابق واقعے کے حوالے سے قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن