انتخابی نتائج عوامی جذبات کی ترجمانی نہ کریں تو اعتماد سے محروم رہتے ہیں: پرویز رشید
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ انتخابی نتائج عوامی جذبات کی ترجمانی نہ کرتے ہوں تو وہ عوامی اعتماد سے محروم ہی رہتے ہیں۔ اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ ملاوٹ شدہ جمہوریت ریاست کو ایسے ہی بیماری میں مبتلا رکھتی ہے جیسے ملاوٹ شدہ خوراک انسانی جسم کو۔