گوجرانوالہ ‘گستاخانہ خاکوں کیخلاف جماعت اسلامی خواتین کی بارش میں ریلی
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) حلقہ خواتین جماعت اسلامی گوجرانوالہ کے زیر اہتمام فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت، کے خلاف پر خواتین کی حرمت رسول ؐ ریلی نکالی کا انعقاد کیا گیا۔ قیادت ضلعی ناظمہ تہمینہ عارف ودیگر ذمہ داران نے کی۔ بارش کے باوجود ریلی میں نبی کریم ؐ سے اظہار عقیدت و محبت کا ثبوت دینے کے لیے شہر بھر کی خواتین ماؤں، بہنوں اور چھوٹی بچیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ خواتین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے تھے۔ خطاب کرتے ضلعی امیر جماعت اسلامی مظہر اقبال رندھاوا، امیر پی پی57فرقان عزیز بٹ، صدر سیاسی کیمیٹی محمد سلیم بٹ اور علی رضاء حسنی نے پرزور مطالبہ کیاکہ مسلمان ممالک کی حکومتیں او آئی سی کا اجلاس بلا کر مشترکہ حکمت عملی اختیار کریں۔ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں کو تقدیس انبیاء کے حوالے سے بین الاقوامی قوانین یاد دلائے جائیں اور باور کروایا جائے کہ وہ فرانس کے صدر کو معافی مانگنے پر مجبور کریں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فرانس کے سفیر کو فوری ملک بدر کیا جائے۔