• news

پی ڈی ایم دھاندلی کا بیانیہ نہ اپنائے، لیڈرشپ تبدیلی پر غور کرے، فواد چودھری

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ میڈیا کے مطابق تحریک انصاف جیت رہی ہے۔ امید ہے شکست سے پی ڈی ایم کی قیادت کو احساس ہو گا کہ پی ڈی ایم کے بیانیہ سے عوام کس قدر ناراض ہیں۔ پی ڈی ایم کو دھاندلی کا غیرسنجیدہ بیانیہ نہیں اپنانا چاہئے اور اپنی لیڈرشپ کی تبدیلی پر غور کرنا چاہئے۔ شکریہ گلگت بلتستان

ای پیپر-دی نیشن