• news

سپریم کورٹ میں مقدمات کی سماعت  کیلئے دو لارجر بینچوں سمیت7 بینچ تشکیل

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ میں سوموار16نومبر سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کے دوران مقدمات کی سماعت کیلئے دو لارجر بینچوں سمیت7 بینچ تشکیل دے دیئے گئے ہیں ۔پہلالارجر بینچ چیف جسٹس گلزار احمدکی سربراہی میں جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس مظاہرعلی اکبر نقوی پرمشتمل ہے ، دوسرا لارجر بینچ جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی میں جسٹس منظور احمدملک،جسٹس مظہرعالم، جسٹس سجاد علی شاہ، جسٹس منیب اختر اور جسٹس قاضی امین الدین پر مشتمل ہے ۔چیف جسٹس گلزار احمد اور جسٹس اعجازالاحسن تین روز اسلام آبادمیں مقدمات سننے کے بعدباقی دو روزلاہور میں مقدمات سنیںگے۔معمول کے بینچوں میںبینچ نمبر1جسٹس مشیرعالم ،جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس یحیی آفریدی پرمشتمل ہے۔بینچ نمبر 2 جسٹس عمرعطابندیال اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل ہے۔ بینچ نمبر3جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس امین الدین خانپرمشتمل ہے۔بینچ نمبر4 جسٹس منظور احمدملک اور جسٹس مظہر عالم پر مشتمل ہے ۔ بینچ نمبر5جسٹس منیب اختر اور جسٹس قاضی محمد امین احمدپرمشتمل ہے ۔ یادرہے کہ جسٹس منظور احمدملک اور جسٹس مظہر عالم پر مشتمل بینچ بھی پہلے تین روز کے بعد لاہوررجسٹری میں مقدمات سنے گا۔ 

ای پیپر-دی نیشن