سیاسی و مذہبی جماعتیں فوج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملاکرچلیں:علامہ زبیر ظہیر
لاہور (نیوز رپورٹر) اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سر براہ علامہ زبیر احمد ظہیر نے تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں سے افواج کیساتھ کندھے سے کندھے ملا کر چلنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ وقت سیاسی اور ذاتی نہیں قومی مفادات کے تحفظ کا ہے سب نے ملکردشمن کے عزائم کو خاک میں ملانا ہے ۔بھارت دہشت گرد ملک بن چکا ہے امت مسلمہ کو بھی بھارتی دہشت گردی کے خلاف متحد ہونا ہوگا 'لائن آف کنٹر ول پر بھارتی افواج کی بمباری امن اور انسانیت کا بھی قتل ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہوسکتا بھارت کو انشاء اللہ ہر محاذ پر منہ توڑ جواب ہی ملے گا۔ وہ اتوار کے روز اسلامی جمہوری اتحاد کی مر کزی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر مر کزی سیکرٹری جنر ل رانا محمد آصف ' ڈاکٹرسید طالب الر حمن شاہ زیدی ' مولانا عبد الستار نیازی 'پروفیسر فیاض احمد سلفی 'مولانا جان محمد بٹ 'پیرولی اللہ شاہ بخاری 'مولانا محمد عبدا للہ فاروقی سمیت دیگر بھی شریک ہوئے اجلاس میں لائن آ ف کنٹرول پر بھارتی افواج کی بمباری کیخلاف مذمتی قرارداد بھی منظور کی گئی۔ سر براہ علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا کہ جب سے نر یندر مودی اقتدار میں آیا بھارت کے اندر بسنے والے مسلمانوں اور کشمیرپر بدترین مظالم ہو رہا ہے اور آر ایس ایس کے دہشت گردوں کو بھی مودی حکومت مکمل سپورٹ کر رہی ہے۔ بھارت نے دوبارہ کسی قسم کی حر کت کی تو اس کو منہ توڑ جواب ہی ملے گا، 22کروڑ پاکستانی افواج پاکستان کے ساتھ متحد کھڑے ہیں اور کسی قسم بھی قر بانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔