16 کلوکا گھی کنستر 50 روپے مہنگا‘ قیمت 3700 روپے ہو گئی
لاہور (کامرس رپورٹر) مارکیٹ ذرائع کے مطابق گھی کے 16 کلو کے کنستر کی زیادہ سے زیادہ قیمت 3650 روپے سے بڑھ کر 3700 روپے ہو گئی ہے۔ پرچون میں گزشتہ روز روٹی‘ نان‘ آٹے اور مصالحہ جات کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں آئی تاہم تھوک میں آلو اور پیاز کی قیمت میں معمولی کمی آئی تھوک مارکیٹ میں ہلکی شوگر ملوں کی تیار کردہ چینی کی قیمت 100 روپے اور جنرل سٹوروں پر عام دکانوں پر ملکی شوگر ملوں کی چینی کی فی کلو قیمت 110 روپے فی کلو تک رہی۔