وزیراعظم نے نوجوانوں کے روزگار کیلئے نیشنل جاب پورٹل کے قیام کی منظوری دیدی
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وزیراعظم نے نوجوانوں کے روزگار کے لیے نیشنل جاب پورٹل کے قیام کی منظوری دیدی۔ نیشنل جاب پورٹل سے نوجوانوں کو ملک بھر میں ملازمتوں کے مواقع میسر ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی عثمان ڈار نے ملاقات کی جس میں معاون خصوصی عثمان ڈار نے کا میاب جوان پروگرام سے متعلق بریفنگ دی اور وزیراعظم کو کامیاب جوان پروگرام میں قرضوں کی فراہمی سے متعلق پیش رفت سے آگاہ کیا۔ عثمان ڈار نے وزیراعظم کو نیشنل جاب پورٹل سے متعلق بھی تفصیلی آگاہ کیا۔ ملاقات میں ٹائیگر فورس کے حوالے سے مختلف امور پر مشاورت۔کرونا کی بڑھتی صورتحال کے پیش نظر ٹائیگر فورس کو دوبارہ زمہ داریاں دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ نوجوانوں کو با اختیار بنانا پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔