• news

شجاعت گھر منتقل، صدر نے عیادت کی، وفاقی وزیر مذہبی امور کی پرویز الٰہی سے ملاقات 

 لاہور (خصوصی نامہ نگار) چودھری شجاعت حسین کو ہسپتال سے گھر منتقل کر دیا گیا۔ چودھری شجاعت حسین کو ان کے معالجین ہسپتال  سے ڈسچارج کرنے کے احکامات جاری کئے۔ قبل ازیں صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی انہوں نے سروسز ہسپتال میں چوہدری شجاعت حسین کی عیادت کی۔  چوہدری سالک حسین ایم این اے  اور چوہدری شافع حسین بھی موجود تھے۔ صدر مملکت ڈاکٹرعارف نے چوہدری شجاعت حسین کو صحت یاب دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ چوہدری شجاعت حسین بڑے ملنسار ہیں وہ ایک محب وطن سیاست دان ہیں۔ علاوہ ازیں چودھری پرویز الٰہی سے وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری خطیب بادشاہی مسجد ابوالخیر آزاد نے  اور چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔ سینیٹر کامل علی آغا بھی موجود ہیں۔ چودھری پرویز الٰہی نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پاکستان کو علماء کرام کی جانب سے امن و بھائی چارے کا عملی مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔ تمام مسالک کے علماء ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوں تاکہ پاکستان میں سلامتی، استحکام اور امن وامان قائم ہو یہ اسی صورت میں ممکن ہوگا جب تمام علماء کرام اکٹھے ہونگے۔ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ پیچیدہ مسائل کو علماء کرام دانشمندی  سے حل کر سکتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن