• news

سراج الحق کو جنرل قمر باجوہ، شاہ محمود، یوسف رضا گیلانی سمیت مذہبی سیاسی رہنماؤں کے فون، والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس 

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سمیت مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے ٹیلی فون کر کے ان سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔ سابق وزیراعلیٰ کے پی کے آفتاب احمد خان شیر پاؤ، مولانا احمد لدھیانوی، جے یو آئی کے مولانا حمید الحق، میاں رضا ربانی، علامہ زبیر احمد ظہیر اور سندھ کے سابق گورنر عشرت العباد نے بھی سینیٹر سراج الحق کو ٹیلی فون کیا اور ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ ملک بھر سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے ثمر باغ میں امیر جماعت اسلامی سے ملاقات کی اور ان کی والدہ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی۔ 

ای پیپر-دی نیشن