• news

شاہد آفریدی قومی ہیرو‘ بولڈ کرنے پر معافی مانگ کر انہیں عزت دی:حارث رئوف

 لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) حارث رؤف نے شاہد آفریدی کو آؤٹ کرنے کے بعد ان سے معافی مانگنے کی وجہ بتا دی۔لاہور قلندرز کی ٹیم میں شامل حارث رؤف نے شاہد آفریدی سے معافی مانگنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ سابق کپتان ہمارے سینئر کرکٹر ہیں، ایلیمنیٹر ٹو میچ سے قبل ہی سوچ رکھا تھا کہ اگر سابق کپتان کو آؤٹ کیا تو روایتی جشن منانے کے بجائے یہ انداز اختیار کروں گا۔حارث رؤف نے کہا جس طرح وکٹ لینے کے بعد میرا جشن منانے کا انداز ہے وہ بہت جارحانہ ہے اس لیے کل جب میں نے شاہد آفریدی کو آؤٹ کیا میں نے انہیں عزت دینے کے لیے یہ انداز اپنایا کیوں کہ وہ پاکستان کے ہیرو ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن