لاہور ہائیکورٹ: نکاح پر نکاح کرنیوالے کی عبوری ضمانت مسترد، ملزم فرار
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے نکاح پرنکاح کرنے والے ملزم کی عبوری ضمانت مسترد کر دی۔ ملزم عدالتی فیصلے کے بعد احاطہ عدالت سے فرار ہوگیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اسجد گورال نے ملزم بلال کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ ملزم کے مخالف وکیل نے بتایا کہ بلال پر شمائلہ کے ساتھ نکاح پر نکاح کا الزام تھا۔ عدالت نے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ تو ملزم احاطے سے بھاگ نکلا اور پولیس ہاتھ ملتے رہ گئی ہے۔ عدالتی احاطے میں ملزم کے رشتہ داروں اور مدعی میں ہاتھا پائی ہوئی۔ سکیورٹی اہلکاروں نے ہنگامہ آرائی کرنیوالوں کو حراست میں لے لیا۔