فیصل آباد کے مقدمہ قتل میں سزا یافتہ 4ملزم 10 برس بعد ہائیکورٹ سے بری
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے فیصل آباد کے علاقہ میں قتل کے مقدمے میں سزا پانے والے چار قیدی دس سال بعد بری کردئیے۔ دو رکنی بنچ نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے بریت کی اپیلیں منظور کرلیں۔ عدالت نے سزائے موت کے دو قیدیوں گل شیر اورمحمد فاروق جبکہ دو عمر قید کے قیدیوں عثمان علی اور محمد بلال کو بری کیا ہے۔ وکیل صفائی نے موقف اختیار کیا کہ ملزموں کے خلاف تھانہ ملت ٹائون فیصل آباد میں 4 دسمبر 2010 کو محمد علی کے قتل کے الزام میں مقدمہ درج ہوا تھا۔ گواہوں کی موقع پر موجودگی ثابت نہیں ہوتی۔ دونوںگواہوں کے بیانات میں واضح تضاد موجودہے۔ قتل کرنے کا جرم ثابت نہیں ہوتا ہے۔ سرکاری وکیل نے مجرمان کی بریت اپیل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا گواہوں کے بیانات اور میڈیکل کی رپورٹ کے مطابق مجرم قصوروار ہیں۔