کرونا میں ڈاکٹرز نے جان پر کھیل کر خدمت کی: گورنر‘ میڈیکل طلبہ کو سپلیمنٹری امتحان کا موقع دینے کا اعلان
لاہور (نیوز رپورٹر) میڈیکل طلباء کے سپلیمنٹری امتحانات کے معاملے پر یونیورسٹیز کے چانسلر و گورنر پنجاب نے سخت نوٹس لیتے ہوئے میڈیکل طلباء کو سپلیمنٹری امتحانات کا ایک اضافی موقع دینے کا اعلان کر دیا۔ گورنر چوہدری سرور نے کہا کہ میڈیکل سٹوڈنٹس اور ڈاکٹرز نے اپنی جان پر کھیل کر عوام کی خدمت کی ہے اب کرونا کی دوسری لہر سے مکمل بچاؤ کے لیے بھر پور حفاظتی اقدامات کی ضرورت ہے۔