اب دیکھیں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا مستقبل کیا ہو گا، فیاض چوہان
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر کالونیز و جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے گلگت بلتستان انتخابات کے نتائج کے بعد بیگم صفدر اعوان اور بلاول زرداری کے درمیان چپقلش کے حوالے سے اپنے ٹویٹ کے ذریعے اہم انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیگم صفدر اعوان نے بلاول زرداری کو فون کر کے گلگت بلتستان الیکشن نتائج مسترد کرنے اور تحریک چلانے پر آمادہ کیا جس پر حامی بھرتے ہوئے بلاول زرداری نے اس حوالے سے ٹویٹ بھی کر دیا انہوں نے کہا کہ بعد ازاں بیگم صفدر اعوان نے ن لیگی قیادت کی جانب سے ''جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو تن داغ داغ لٹا دیا'' کے مشورے پر جی بی الیکشن نتائج تسلیم کرنے اور تحریک نہ چلانے کا فیصلہ کر لیا۔ فیاض الحسن چوہان نے مزید بتایا کہ بیگم صفدر اعوان اور بلاول زرداری کے درمیان اس ایشو پر سخت منہ ماری ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ ن اور ش لیگی ٹھنڈی مرکزی قیادت کی جانب سے بیگم صفدر اعوان کو ''ہن آرام اے'' کا پیغام مل گیااب دیکھیں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا مستقبل کیا ہو گا۔