سرگودھا: ہاؤسنگ سکیم کیس میں گرفتار اسلم نوید‘ دیگر کا چوتھی مرتبہ جسمانی ریمانڈ
سرگودھا (نامہ نگار) سرگودھا میں گرفتار مسلم لیگ (ن) سٹی کے سینئر نائب صدر ملک اسلم نوید اور ان کے ساتھی ملزمان کو ہاؤسنگ سکیم کیس میں جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت نے چوتھی مرتبہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن پولیس کے حوالے کر دیا جن کو اب 18 نومبر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ جبکہ سرگودھا میں مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے چوہدری رضوان گل بہن کی 11کنال 12مرلے اراضی جعلی مختار نامہ کے ذریعے اپنے نام منتقل کروانے کے مقدمہ میں جوڈیشنل ریمانڈ پر ڈسٹرکٹ جیل میں بند ہیں جن کی طرف سے دائر درخواست پر کیس لاہور ریفر کر کے ضمانت کے لئے پنجاب کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ جس میں ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ میں26 نومبر کو اینٹی کرپشن عدالت پیش کیا جائے گا۔