گورنر کی صدر سے ملاقات، عارف علوی نے بلوچستان فاٹا کے طلبہ کیلئے سکالرشپ پروگرام کو سراہا
لاہور(نیوز رپورٹر) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سرکاری دورے پر لاہور پہنچے۔ انہوں نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے بلوچستان، فاٹا اور گلگت کے طلباء کیلئے گورنر کے سکالرشپ پروگرام کو سراہا۔ اس موقعہ پرسیاسی وحکومتی اور یونیورسٹیز میں ا صلاحات سمیت دیگر ایشوز کے بارے میں بات چیت کی گئی۔ گورنر پنجاب نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بتایا کہ پنجاب کی تمام سرکاری یونیورسٹیز کو سولر پر منتقل کر نے کے عمل کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ ہم نے بلوچستان، فاٹا اور گلگت کے طلباء کو پنجاب کی تاریخ کی سب سے بڑی سکالر شپ دی ہے۔