تاجروں کی ملاقات‘ مسائل ہر فورم پر اٹھاؤں گی: مریم نواز
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز سے جاتی امراء میں تاجر رہنمائوں نے ملاقات کی۔ مریم نواز نے کہا کہ تاجروں کے مسائل کو ہر فورم پر اٹھاؤں گی۔ تاجروں نے مریم نواز کو یقین دہانی کرائی کہ پورے ملک کے تاجر اس جدوجہد میں آپ کے ساتھ ہیں۔ تاجر ہنمائوں نے مریم نواز کو تاجر کنونشن میں شرکت کی دعوت بھی دی