نوازشریف کا لندن کے ہسپتال میں طبی معائنہ ٹیسٹ اور سکین کئے گئے
لندن (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعظم نواز شریف کا کنگ جارج ہسپتال میں طبی معائنہ کیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق نواز شریف کے مختلف ٹیسٹ اور سکین کئے گئے۔ ڈاکٹرز نے نواز شریف کے دل کی شریانوں کا معائنہ کیا اور پرانی رپورٹس کا جائزہ بھی لیا گیا۔ مزید معائنہ کیلئے دوبارہ ہسپتال آنا پڑیگا۔ نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی ساتھ تھے۔